حضرت شیخ درویش محمدبن قاسم
رحمتہ اللہ علیہ
حضرت درویش محمد بن قاسم رحمتہ اللہ علیہ کے والد ماجد کا نام شیخ قاسم ہے۔ آپ رحمتہ اللہ علیہ سلسلہ چشتیہ نظامیہ میں حضرت شیخ فتح اللہ اودھی سے بیعت تھے۔ آپ رحمتہ اللہ علیہ نے سلسلہ چشتیہ قادریہ اور سہروردیہ میں حضرت سید بڈھن بھڑائچی رحمتہ اللہ علیہ سے بیعت تھے۔ اور ان کے خلیفہ بھی تھے۔
مصنف گلزار ابرار کے مطابق سلسلہ چشتیہ میں حضرت درویش محمد بن قاسم رحمتہ اللہ علیہ حضرت شیخ سعد اللہ بدایونی رحمتہ اللہ علیہ کے مرید و خلیفہ تھے اور اپنے والد بزگوار کے پیر و مرشد حضرت شیخ فتح اللہ بدایونی رحمتہ اللہ علیہ کے بھی مرید وخلیفہ تھے۔ حضرت شیخ فتح اللہ بدایونی رحمتہ اللہ علیہ کو حضرت شیخ صدر الدین شہاب قریشی رحمتہ اللہ علیہ سے خرقہ خلافت ملا تھا اور انہیں اپنے پیرو مرشد حضرت شیخ نصیر الدین محمود چراغ دہلوی رحمتہ اللہ علیہ سے خرقہ خلافت ملا تھا۔القصہ حضرت درویش محمد بن قاسم رحمتہ اللہ علیہ تین واسطوں سے حضرت شیخ نصیر الدین محمود چراغ دہلوی رحمتہ اللہ علیہ تک پہنچتا ہے۔
حضرت درویش محمد بن قاسم رحمتہ اللہ علیہ رحمتہ اللہ علیہ ۱۶ محرم ۸۹۶ ہجری کو اس دارفانی سے رخصت ہوئے۔ آپ رحمتہ اللہ علیہ کا مزار شریف فیض آباد ہندوستان میں مرجع خاص و عام ہے۔
نوٹ:۔ آپ رحمتہ اللہ علیہ کے حالات زندگی باوجود کوشش کےکہیں سے نہیں مل سکے۔قدیم کتب میں جو کچھ ملا میں نے لکھ دیا۔ اگر کسی صاحب کے پاس ہوں تو "رابطہ کریں" کو کلک کرکے ہمارے ساتھ رابطہ قائم کریں اور اس کار خیر میں حصہ دار بنے۔ یا نیچے دیئے گئے ای میل ایڈریس پر رابطہ کریں۔
اسرارالحق
Israr Ul Haq
+923218457693
shaimaisrar@gmail.com